اللہ کی خوشنودی کا واحد طریقہ نبی رحمتؐ کی اطاعت ہے‘ پیر نقیب الرحمان‘ پیر حسان

April 22, 2019

راولپنڈی (جنگ نیوز) عیدگاہ کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم میرا مہینہ ہے‘ اس ماہ مبارک کی پندرہویں شب رب رحمٰن بنو کلب کی بھیڑوں کے بالوں کے برابر گناہگاروں کو جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پانے کا واحد طریقہ حضور نبی رحمتؐ کی اطاعت ہے۔ وہ شب برآت کے موقع پر ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰؐ سے خطاب کر رہے تھے۔ پیر نقیب الرحمان نے کہا کہ رب رحمٰن نے ہمیں اپنے حبیبؐ کا اُمتی بنا کر ہم پر احسان عظیم فرمایا۔