آزاد کشمیر:جیپ کھائی میں جا گری، 5 افرادجاں بحق

April 22, 2019

آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جیپ منڈا بانڈی سے مظفر آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، اس حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے مشترکہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا ہے۔