کرکٹر آصف علی کی بیٹی کیلئے دعاؤں کی اپیل

April 22, 2019

پاکستانی کرکٹر آصف علی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کو علاج کے لئے امریکا لے جارہے ہیں،انہوں نے اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

مڈل آرڈر رائٹ ہینڈ بیٹسمین آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کہ ’’میری بیٹی اسٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، ہم اسے علاج کے لئے امریکا لے کر جارہے ہیں۔


آصف علی نے ایک گھنٹے کے اندر ویزا جاری کرنے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتحانے اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی تعریف کی۔

انہوں نے مداحوں سے اپنی ’شہزادی‘ کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔