خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف فشر فوک فورم کے تحت مظاہرہ

April 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری کی رہائشی عصمت جو نیجو کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف پاکستان فشر فوک فورم کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں علاقہ مکینوں،خصوصاخواتین کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ، مشتعل مظاہرین بینرز اور پلے کارڈزاٹھائےواقعہ میں ملوث ڈاکٹر اور پولیس کے خلا ف نعرے لگارہے تھے، عصمت کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دیا جاے،ہماری بیٹی کے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جاے، پولیس تاحال مبینہ زیادتی میں ملوث ڈاکٹر کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔