بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سیوریج کا پانی بھی روڈز پر آگیا

April 24, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی شہر اور کینٹ میں منگل کی رات بارش سے بعض سڑکیں تالاب بن گئیں ، بعض مقامات پر پانی جمع ہو گیا اور بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی روڈز پر بہتا رہا۔ جہلم روڈ نالے چوک ہونے کی وجہ سے سارا پانی روڈ پر ہی بہتا رہا اور سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی ، راول روڈ ، ایئرپورٹ روڈ ، اڈیالہ روڈ ،مریڑ چوک میٹرو ٹریک کے نیچے ، کمیٹی چوک پل کے نیچے اور رحیم آباد پل کے نیچے پانی جمع ہو گیا۔