ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹرز پر فالوورز کم ہونے سے پریشان

April 24, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں اپنی تیزی کے ساتھ گرتی مقبولیت سے پریشان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دنوں انہوں نے ٹوئٹر کے فالوورز کم ہونے پر سماجی ویب سائٹ پر جانبداری کا الزام لگایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس الزام کے بعد ٹوئٹر کے چیف جیک ڈورسے نے امریکی صدر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں ٹرمپ نے اپنے فالوورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات کا زیادہ تر وقت انہوں نے اس ہی مسئلے پر بات چیت کرتے ہوئے گزارا۔

ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کی تفصیلات بتائیں جس پر ٹوئٹر چیف نے بھی وقت دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔