غبارے کی طرح بلند ہونے اور غیر معینہ مدت تک فضا میں رہنے والا طیارہ

April 25, 2019

لندن( پی اے ) ہائی لینڈ اور آئی لینڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز نے ایک نیا انقلابی طیارہ فوئینکس تیار کرنے میں مدد دی ہے جو غبارے کی طرح اوپر اٹھتا ہے اور ایک نئے قسم کا پروپلژن استعمال کئے جانے کے سبب غیر معینہ مدت تک فضا میں رہ سکے گا،15میٹر لمبا اور120 کے جی وزنی یہ طیارہ انتہائی نفاست کے ساتھ اوپر اٹھتا ہے اوپر اٹھتے ہوئے یہ فضائی جہاز معلوم ہوتا ہے ، ہائی لینڈ اور آئی لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو رائے نے کہا کہ پراجیکٹ کے چیف انجینئر کی حیثیت سے میں نے فوئنکس کے انٹری گیشن سسٹم کو دیکھا ہے ،اس طیارے میں کوئی انجن نہیں ہے اور یہ خود اپنے پروپلژن کے ذریعہ اڑتا ہے اس کے وسطی حصے میں ہیلیئم گیس بھر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ غبارے کی طرح اوپر اڑنے کے قابل ہوجاتاہے۔اس کے اندر کمپریسرز کاایک بیگ ہوتا ہے جو باہر سے ہوا اندر کھینچتا ہے۔ اور ہوا کمپریس کرتا ہے جس سے یہ طیارہ بھاری ہوجاتاہے اور گلیڈیٹر کے طورپر کام کرنے لگتاہے۔