اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس واجد ضیاء کی جرح کے لیے 8 مئی کو طلبی

April 25, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکا بطور گواہ بیان قلمبند ہونے پر واجد ضیاء کو جرح کے لیے 8 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد سمیت تینوں شریک ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔