’مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں‘

April 25, 2019

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چوہدری پرویزالہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔