دنیا کے چند مشہور وہ لوگ جو کبھی عام تھے

April 27, 2019

عمارہ

کرسٹوفر کولمبس جس نے امریکہ دریافت کیا ایک جولاہے کا لڑکا تھا۔

مشہور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن ایک معمولی اخبار فروش تھا۔

اٹلی کا سابق ڈکٹیٹر مسولینی ایک غریب لوہار کا بیٹا تھا۔

امریکہ کے ایک صدر ابراہم لنکن ایک غریب کسان کے بیٹے تھے۔

فرانس کا مشہور حکمراں نپولین ابتدا میں ایک معمولی سپاہی تھا۔


فرانس کی مشہور ملکہ جوزیفائن ایک معمولی تمباکو فروش کی بیٹی تھی۔

مشہور امریکی مدبر، مصنف اور سائنسدان بنجمن فرینکلن بوسٹن میں ایک غریب والدین کے گھر پیدا ہوا۔