چین، ترکی، روس، ایران،ملائشیا سمیت 48 ملکوں کے شہریوں کیلئے ویزوں میں نرمی،نوٹیفکیشن جاری

April 28, 2019

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق 48 ممالک کےشہریوں کےلیےویزےمیں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے،48ملکوں کے شہریوں کو ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا،فہرست میں آسٹر یلیا،سری لنکا،، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ بھارت ، امریکا، برطانیہ اور افغانستان کو سہولت نہیں ملے گی،برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نئی ویزا پالیسی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے تحت 48 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے میں نرمی کی جائے گی، نئی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 3ماہ کا ویزادیا جائے گا۔ان ممالک میں ایران، ملائیشیا، روس ، ترکی ، چین ،سری لنکا،آسٹریلیا، ڈنمارک، برازیل اور جرمنی شامل ہیں جبکہ بھارت ، امریکا، برطانیہ اور افغانستان فہرست میں شامل نہیں۔نئی پالیسی کا اطلاق 15 اپریل سے شروع کردیا گیا ہے، جس سے 48ممالک کے شہریوں کو ائیرپورٹ پر ہی ویزے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 48 ممالک میں سے 12 ممالک کے سفارتکاروں کو بھی یہ سہولت دستیاب ہیں۔نئی ویزا پالیسی کے تحت 31 ممالک کے سفارتکار اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ 5 ممالک کے شہری عام پاسپورٹ پر نرمی سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔