1 کروڑ 95 لاکھ چھوٹے بچے اب بھی بنیادی ٹیکوں سے محروم رہتے ہیں،طبی ماہرین

April 28, 2019

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میں 1 کروڑ 95 لاکھ چھوٹے بچے اب بھی بنیادی ٹیکوں سے محروم رہتے ہیں۔جبکہ امیونائزیشن کے ذریعے 30 لاکھ اموات کو ہر سال روکا جاتا ہے۔والدین اپنے بچوں کی ویکسینز امیونائزیشن کو اہمیت دیں، یہ بچوں کو خطرناک بیماریوں اور معذوری سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ امیونائزیشن ویک کے حوالے سے ماہرین نے ایک بیان میں کیا۔، پروفیسر آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر محمد اشرف سلطا ن نے کہا کہ ویکسینز اموات سے بچائو اور بچوں کی بیماریوں پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ویکسینز پاکستان کے قومی پروگرام کے ذریعے بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ نیموکاکل میننجائٹس خطرناک بیماری ہے، میننجائٹس بیکٹیریا کی خطرناک صورت ہے دو سال اور چند ماہ کے بچے تک اس بیماری کے سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔اسی طرح خسرہ بھی انتہائی خطرناک ہے جو دیگر افراد کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اور اس کی وجہ سے سرخ دانے، تیز بخار، بینائی کا خاتمہ، بے ہوشی، اموات ہوتی ہیں ۔پیڈیاٹریشن ڈاکٹر ساجد مقبول نے کہا کہ ویکسینز کئی بیماریوں کو روکتی ہے اور اس طرح اینٹی بائیوٹک کا استعمال کم ہوگا۔