لاہور: پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 27 افراد گرفتار

April 29, 2019

لاہور پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 27 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں23مقدمات درج کیے گئے۔

ریکارڈ کے مطابق ماڈل ڈویژن سےایک، کینٹ سے6، سٹی ڈویژن سے ایک پتنگ باز گرفتار کیا گیا، اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 2، صدر ڈویژن سےایک اور سول لائنز سے 4پتنگ باز پکڑے گئے،ملزمان کے قبضے سے پتنگیں، چرخیاں ڈور، گچھیاں ڈور اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔

دوسری طرف مختلف علاقوں سے3 ون ویلر بھی گرفتارکیے گئے ،گرفتار ون ویلروں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔