کراچی میں فائرنگ، 50 سالہ شخص جاں بحق

May 04, 2019

کراچی میں کارساز پل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ فضل محمود جاں بحق ہوگیا، مقتول کی بہو نے سسر کے قتل کا الزام اپنے باپ اور بھائی پر لگا دیا۔

مقتول کی بہوکا کہنا ہے کہ کلاس فیلو کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جو وڈیرے باپ اور بھائی کو پسند نہ آئی، اُس کا والد پنو عاقل کا سردار ہے، پہلے اُن کیخلاف مقدمہ کیا اور مقدمہ ہارے تو سسر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن میں ریجنل ہیڈ جنوبی تھے۔

جناح اسپتال سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتول کو 6 گولیاں لگیں۔پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پسٹل کا ایک اور نائن ایم ایم پسٹل کے 6 خول ملے جبکہ 8 گولیاں اور میگزین بھی ملا ہے۔