غزہ میں ماؤں کی مدد کے لیے ایپ متعارف

May 05, 2019

غزہ کے بدترین حالات میں ماؤں کی مدد کےلیےعربی زبان میں موبائل ایپ متعارف کرادی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کےبدترین حالات کے پیشِ نظروہیں کی رہائشی ایک ذہین خاتون نے عربی زبان میں ماؤں کی مدد کے لیے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے جنسی تفریق، گھریلو تشدد اور خواتین کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں مدد طلب کی جا سکے گی۔

فلسطینی خاتون نورالخضرٰی نے ’ممی ہیلپر‘ نامی ایک موبائل ایپ بنائی ہے جس کے ایک بٹن کلک کرنے سے خواتین کو نا صرف بچوں کی پرورش سے متعلق معلومات تک رسائی ہو جائے گی بلکہ وہ تربیت یافتہ ماہرین سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔

اس ایپ کو امریکی ریاست ڈیلاویئر میں رجسٹرڈ کرایا گیا ہے۔’ممی ہیلپر‘ ایپ کے ذریعے خواتین 100 سے زائد عربی زبان جاننے والے ماہرین کی ٹیم سے آن لائن ادائیگی کے بعد مشاورت کر سکتی ہیں۔