دنیا بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں عروج پر

May 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی ہیں کہ سارا سال اس مبارک مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرکے بازاروں میں ماہ رمضان کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں اور لوگ بڑی تعداد میں رمضان کی تیاری کے حوالے سے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں کئی لوگ اپنے گھروں کو سجانے کے لئے مختلف اشیاء خرید رہے ہیں وہیں سحری اور افطاری کے لئے بھی کھانے پینے کی اشیاء کے لئے رمضان بازار سجادئیے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمان کسی اسلامی ملک میں رہتے ہوں یا کسی غیر اسلامی ملک لیکن اپنے اپنے انداز میں رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں۔

بھارت ،بنگلادیش ،انڈونیشیا سمیت مسلم ممالک میں رمضان کی آمد سے قبل رونقیں عروج پر ہیں۔

انڈونیشیا میں اشیا کی خریداری کیلئے مارکیٹوں میں رش لگا ہوا ہے ،اردن میں برقی قمقمےلگی آرائشی اشیا سڑکوں پر جگہ جگہ لگی ہوئی ہیں۔

بھارت کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی ماہ رمضان کی گہما گہما نظر آ رہی ہے۔