شکارپور: 6 افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو کی تصدیق

May 09, 2019

شکارپور کے سول اسپتال میں ایچ آئی وی اسکریننگ کرانے والے 300 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آگئیں ہیں جن میں سے 6 افراد میں ایچ آئی وی پازیٹو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکار پور کا کہنا ہے کہ سول اسپتال ڈکھن میں ایچ آئی وی اسکریننگ کرانے والے 300 افرادکی ٹیسٹ رپورٹ آگئی ہیں، جن میں سے 1 خاتون اور 1 نوجوان سمیت 6افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ اوغلام شبیر شیخ کے مطابق ایچ آئی وی پازیٹو کے رجسٹرڈ کیسزکی کل تعداد 13 ہوگئی ہے۔