پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سےموسم خوشگوار

May 11, 2019

پنجاب کےمختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کےساتھ بارش نےموسم ٖخوشگوار کردیا۔

بہاول پور،فیصل آباد،لودھراں،چیچہ وطنی سمیت مختلف علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیاہےجبکہمری اورگردونواح میں دو روز سے وقفےوقفےسےبارش سےخنکی ہوگئی ہے۔

آزادکشمیر کےضلع نکیال میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہسندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہےجبکہ گوجرانولہ،لاہور،بہاولپور،مالاکنڈ،کوہاٹ،بنوں،قلات،نواب شاہ،لاڑکانہ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔