نائیجر میں فیول ٹینکر دھماکے میں ہلاکتیں 76 ہو گئیں

May 13, 2019

افریقی ملک نائیجر میں فیول ٹینکر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں 6 مئی کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب فیول ٹینکر میں دھماکا ہوا تھا۔

دھماکے کا نشانہ زیادہ تر ٹینکر الٹنے کے بعد اس کا ایندھن جمع کرنے والے افراد بنے تھے۔

ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیکی گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔