’سابقہ حکمرانوں کی بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا‘

May 13, 2019


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ غریب افراد عمران خان کے دل کے قریب ہیں ،ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ حکومت نے ملک کی اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے۔