چین: آتش بازی کا14واں سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول

May 14, 2019

چین کے شہر لیویانگ میں آتش بازی کے 14ویں سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

فیسٹیول کے افتتاح کے موقعے پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔میلے کے دوران 1300میٹر کے رقبے تک پھیلے طویل آتش بازی کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا گیا۔

فیسٹیول میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

آتش بازی کے اس 3روزہ سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا۔