سندھ کے مستحق خاندانوں کو یو اے ای کی امداد

May 15, 2019

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے اندرونِ سندھ کے 2ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو کھانا تقسیم کیا گیا ہے۔

غیر ملک میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں فروری 2019میں شروع ہونے والی شیخ فاطمہ انٹرنیشنل انسانی مہم کے تعاون سے بے گھر خاندانوں کو 100کلو آٹے کے علاوہ رمضان المبارک کے مہینے کی دیگر ضروری اشیاء خوردونوش اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔


کراچی میںمتحدہ عرب امارات قونصل خانے کے عملے میںشامل کونسل جنرل ڈاکٹر سلیم ال خادم کے علاوہ کونسلر بخت عتیق نے اندرون سندھ کے پسماندہ علاقے کیتھور سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کی جانے والی امدادی اشیاء کی نگرانی کی۔


واضح رہے شیخ فاطمہ انٹرنیشنل انسانی مہم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان مرحوم کی انسانی جذبے کے تحت انسانی فلاحی کام مختلف پاکستانی علاقوں اور دیہاتوں میں نادار مریضوں کی مشکلات کوکم کرنے کے لئے ہے۔