ممکنہ موسم کی خرابی: ماہی گیروں کی شکار پر روانگی روک دی گئی

May 15, 2019

پاکستان اور اطراف میں ممکنہ موسم کی خرابی کے خدشات کے پیش نظر کراچی سے ماہی گیروں کی شکار پر روانگی روک دی گئی ہے اور موسم ٹھیک ہونے کی آئندہ رپورٹ جاری ہونے تک کراچی فشری اور کورنگی فش ہاربر سے ماہی گیروں کی لانچوں کو پورٹ کلئیرنگ نہیں دی جارہی۔

فشری کے سیکورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق پاکستان نیوی کے متعلقہ شعبہ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے جس پر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود ماہی گیروں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے اور شکار پر موجود ماہی گیروں کو اپنی لانچیں کنارے پر لانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

فشری ذرائع کے مابق بلوچستان میں بھی ماہی گیروں کے لئے ایسی ہی وارننگ کی اطلاعات ہیں۔