کراچی جیم خانہ کرکٹ:عمر سی سی کی پہلی فتح

May 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی جیم خانہ رمضان عمر ایسو سی ایٹس ٹرافی کرکٹ میں عمر کر کٹ کلب نے الحمزہ اسپورٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر گروپ اے میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ الحمزہ اسپورٹس نے نو وکٹوں کے نقصان پر 127رنز اسکورز بنائے، احمد حسین نے 57رنزبنائے ۔ رضا الحسن نے تین شکار کیے۔ فاتح ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف 15اوورز میں پورا کر لیا، عثمان خان نے 91رنز بنائے ۔