کوڑا نہ اٹھانے سے گلی محلوں میں تعفن

May 16, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ہڑتالی سینٹری ورکرز کے درمیان مذاکرات کے باوجود بدھ کوبھی گلی محلوں سےکوڑا نہیں اٹھایا گیا اور کوڑے دان بھرے رہے ۔کوڑا گلی محلوں میں بکھرتا رہا۔منگل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا نے بھی اعلان کیا تھا کہ ہڑتالی ملازمین کے معاملات حل کرلئے گئے ہیں لیکن بدھ کو بھی کوڑے دان خالی نہیں ہوئےاور گلی محلوں سے بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا بھی محال رہا۔