ایک ماہ کے دوران 120 اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا ،امیرا لعظیم

May 16, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہاحکومتی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران 120 اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا جوکہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگی اورعوام دشمن پالیسیو ں کا منہ بولتاثبوت ہے۔