سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد ، وزیراعلیٰ سنجیدہ نہیں،میئرکراچی

May 17, 2019

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سنجیدہ نظر نہیں آتے انہوں نے کراچی کے مسائل پر اجلاس میئرکو شامل کئے بغیر منعقد کیا اس سے انہیں کراچی کے مسائل کے بارے میں کیاپتہ چلا ہوگا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہاکہ مجھے آج اخبارات سے پتاچلا کہ وزیراعلیٰ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز کوئی میٹنگ منعقد کی ہے سپریم کورٹ کے سامنے میں نے کھڑے ہوکر کراچی کے مسائل بیان کئے لیکن میئر جو کراچی کے 3 کروڑ عوام کا نمائند ہ ہے وزیراعلیٰ سندھ نے اسے آن بورڈ لینا مناسب نہ سمجھا جس سے ان کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے یہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں وزیراعلیٰ اگر مجھے اجلاس میں بلاتے تو انہیں شہر میں جگہ جگہ بہتے سیوریج، ناقص صفائی ستھرائی ، کچرے کے ڈھیر اور ٹرانسپورٹ کاکتنا براحال ہے۔