’’ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا‘‘

May 17, 2019

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔

اپنے ایک بیان میںحمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے، اب آپ کو جانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالربلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے ۔

رہنما نون لیگ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں رہی، بلکہ آئی ایم ایف کےحوالے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے، نیازی صاحب معیشت میں بھی ’بی آر ٹی‘ ماڈل فالو کر رہے ہیں۔