قمر زمان کابیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

May 17, 2019

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میںجاں بحق ہوگیا۔

قمر زمان کائرہ حادثے کی خبر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔

قمر زمان کائرہ کا بیٹا اُسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر قمرزمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔