نیڈال نے روم ماسٹرز ٹینس ٹائٹل جیت لیا

May 20, 2019

روم ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل رفائیل نیڈال نے جیت لیا، فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست ہوگئی، اسپینش کھلاڑی نویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں رفائیل نیڈال نے نوواک جوکووچ کے خلاف جارحانہ آغاز کیا، پہلے سیٹ میں بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بھرپور کم بیک کیا اور چھ چار سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور آخری سیٹ میں نیڈال پھر حریف پر حاوی ہوگئے اور سیٹ چھ ایک سے جیتنے کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔