قمری کلینڈر تیار کرلیا، فواد چودھری

May 20, 2019

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےعید اور ہجری سال کے حوالے سے قمری کلینڈر مکمل کرلیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویڈیو پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسلامی کلینڈر اور موبائل ایپ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوادی ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ مفتی منیب الرحمان، شہاب الدین پوپلزئی اور تمام علماء کو بھی بلائیں اور اُنہیں اس حوالے سے بریفنگ دی جائے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس پر اجلاس بلائے گی، جس میں ہم پری۔بریفنگ دیں گے، جس کے بعد یہ معاملہ کابینہ کو ارسال کردوں گا اور معاملہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق آگے چلے گا۔