مرکزی جامع مسجد اہل حدیث ہوپ ورڈلین میں افطار کا اہتمام

May 21, 2019

ہیلی فیکس(زاہد مرزا)مرکزی جامع مسجد اہل حدیث ہوپ ورڈلین ہیلی فیکس کے زیراہتمام کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجیدسے ہوا۔ افطاری کا مقصد اسلام کی اصل روح کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب میں کونسلرز ،وکلا، پولیس اور دیگرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، خطیب امام مسجد نے غیر مسلم شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دیگر مذاہب کے ساتھ امن محبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے شرکاء نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریب کمیونٹیز کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، شرکا نے مسجد میں دعوت دینے پر مسجد انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا ایسی تقریبات سے دیگر مذاہب کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھنےکا موقع ملتا ہے۔