ضلعی انتظامیہ کے افسروں رمضان بازاروں کادورہ کیا

May 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے موچی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اورپھلوں اور سبزیوں کے کائونٹرز پر کوالٹی اور معیار کو چیک کیا ۔اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرعامر شفیق نے سبز ہ زاراور گلشن راوی رمضان بازار کا دورہ کیا ۔انہوں نے بازار میں چینی اور آٹا کے پوائنٹس کو چیک کیا۔