سرچ آپریشن کے نام پر چھا پے‘ گھر سے قیمتی اشیا ءلے جا نے کا نو ٹس لیا جائے

May 23, 2019

پشاور(لیڈی رپورٹر) بازید خیل کوہاٹ روڈپشاور کے رہائشی محمد اسلام نے کہا ہے کہ تھانہ انقلاب کے ایس ایچ اواپنے اختیارارت کے نا جا ئز استعما ل کر تے ہو ئے سرچ آپریشن کے نام پرگھروں پر چھا پے ما ر کر کے گھروں میں موجود قیمتی چیزوں کو ساتھ لے جا تے ہیں علیٰ حکام سے نو ٹس لیں۔ گزشتہ روزپشاور پریس کلب میں اپنے د یگر رشتہ داروں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ سرچ آپریشن کے نام پر ایس ایچ اوعمران خان نے ہمارے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا اور کوئی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہونے پرلا ئسنس سمیت قیمتی پستول،کمبل سیٹ،ایل ای ڈی سکرین،5تولہ طلائی زیورات،ایک عدد قیمتی کیمرہ اور 35ہزار نقد رقم اپنے ساتھ لے گئے اور بعد آزاں واپس کرنے سے انکار کر دیا ۔ ہم نے ایس ایچ او کیخلاف انسپکٹر جنرل پولیس کو درخواست دیدی جس کی وجہ سے ہمارے نام پرجھوٹی ایف آئی آردرج کی اور ہمیں گاڑی کے ایک ایسے مقدمے میں نامزد کر دیا ہے جس سے ہما ارکوئی تعلق نہیں ہے ہمیں اور ہمارے بچوں کو ہراساں کر ر ہےہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان اورآئی جی پو لیس سے مطالبہ کیا کہ ہماری داد رسی کی جائے اور ہمارے خلاف مقدے اور ایس ایچ او عمران خان کے خلاف کسی غیر جانبدار افسر سے انکوائری کرائی جائے تاکہ قصوروار کا تعین ہوسکے۔