برٹش خاتون وزیر مستعفی،تھریسا مے آج مستعفی ہو سکتی ہیں، برطانوی میڈیاکا دعویٰ

May 24, 2019

لندن (ایجنسیاں)برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے موضوع پر شدید اختلاف رائے کے باعث پارلیمانی امور کی برطانوی وزیر آندریا لَیڈسم مستعفی ہو گئی ہیںجبکہ برطانوی اخبار ٹائمز نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے بھی ممکنہ طور پر آج (جمعے کو) اپنے استعفے کا اعلان کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں رہا کہ وزیر اعظم مے کی حکمت عملی کے ذریعے بریگزٹ ریفرنڈم کے نتیجے میں سامنے آنے والی عوامی خواہشات پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔