’چیئرمین نیب کے معاملے پر تردید آگئی، سوال نہیں بنتا‘

May 24, 2019

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر نیب نے ڈٹ کر تردید کردی،اس پر اب سوال نہیں بنتا۔

میڈیا سے گفتگو میں صمصام بخاری نے کہا کہ آڈیو تو آج کل جس کی مرضی بنالیں،نیب کا ترجمان جو کہتا ہے وہ آپ کو نظر نہیں آتا؟

Your browser doesnt support HTML5 video.


ان کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں، جو تنظیم کالعدم قرار دی جائے گی، اس کے خلاف ایکشن ہوگا ۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے دو دو ملزمان کوحراست میں لیا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 مارچ کو کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا،پنجاب نے دیگر صوبوں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی،چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،کالعدم تنظیموں کے تعلیمی اور فلاحی اداروں کو حکومت چلائے گی۔