چیئرمین نیب تنازع، شہباز شریف کا پارلیمانی کمیٹی کامطالبہ

May 24, 2019

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ آڈیو ویڈیو تنازع کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں شہباز شریف نے حقائق عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تنازع پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سوالوں کا جواب لے اور حقائق عوام کے سامنے لائے۔

اس سے قبل ایک بیان میں شہباز شریف نےچیئرمین نیب کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کسی بھی شخصکی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، پارٹی رہنما اور عہدیداران چیئرمین نیب سے متعلق تبصرہ نہ کریں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔