منچلے کا قلابازیاں کھاتے ہوئے رنگ سے گزرنے کا مظاہرہ

May 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


آپ نے جمناسٹک کے کئی ماہر کھلاڑیوں کی کرتب باز یاں دیکھیں ہونگیں تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جوانتہائی مہارت کے ساتھ جمناسٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے پلے گراونڈ میں نوجوان نے الٹی قلابازیاں لگاتے ہوئے ایک چھوٹے سے رنگ سے خود کو یوں گزارا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

آسٹریلوی منچلے کی حیرت انگیز بیک فلپ اور سمرسالٹ ٹرک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔