پاکستانی میڈلز ونرز کو انعام دینے کا فیصلہ

May 25, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے ایشین گیمزسمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کو انکی انعامی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امکان ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا انعامات تقسیم کریں گی۔