’’ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش نہیں‘‘

May 26, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئےپاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں،کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے، ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔

عثمان بزدار نےفلاح عامہ کے منصوبوں اورسیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے ناسورنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ہے جبکہ ماضی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔