’’ معاہدوں میں قومی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں‘‘

May 27, 2019

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان کے دوران معاہدوں پر اتفاق دونوں ممالک میں فروغ پاتے اقتصادی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدے چین کے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اسٹریٹجک مفاد کی وابستگی کے عکاس ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں آج معاہدوں میں قومی مفاد اور عوامی فلاح کو ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ ماضی میں ذاتی مفادات اور کاروبار سر فہرست تھے۔