جموں کشمیر فورم فرانس کا افظار ڈنر

May 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چیئرمین جموں کشمیر فورم فرانس اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یورپ کے جنرل سیکریٹری نعیم چوہدری کی جانب سے پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی سماجی شخصیات بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب میں نعیم چوہدری نے تمام شرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے افطار کو کشمیری پاکستانی کمیونٹی ملی یکہجتی قرار دیا۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ یورپ کے جنرل سیکریٹری رانا محمود افطار ڈنر کو اتحاد اور قومی یکجہتی کی مضبوطی قرار دیا۔

راجہ مظہر حسین، چوہدری سجاد ڈوکہ، راجہ علی اصغر، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چودھری محمد رزاق ڈھل بنگش، سردار ظہور آحمد، شیخ وسیم اکرم، اکرام رانجھا اور راؤ طاہری نے کہا کہ ماہ رمضان رواداری اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران خصوصی طور اپنے وطن عزیز پاکستان میں مستحقین کو نہ بھولیں، ماہ رمضان اختتام کی طرف جارہا ہے اور ہماری عبادت کی تشنگی باقی ہے یہ بابرکت رونقیں وطن کی یاد تازہ کر دیتی ہیں، ان کی بدولت اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کو ہمشہ سلامت رکھے اور اسلام کا بول بالا ہو۔