’گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں‘

June 11, 2019

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں۔

مدرسہ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لگتا ایسا ہے کہ نیب نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے کہا کہ ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں،سیاستدان گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔

جے یو آئی سربراہ نے گرفتاریوں سے اپوزیشن کو نہیں ڈرایا جاسکتا ،اختر مینگل کو ایک دھکا لگے گا تو وہ اپوزیشن میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پراجیکٹ نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا،بجٹ کئی گنا بڑھادیا،لیکن منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ملین مارچ جولائی کے مہینے میں کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا، اس کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔