پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ ٹیم

June 16, 2019

ورلڈ کپ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان بمقابلہ بھارت آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ممکنہ طور پر قومی ٹیم ان کھلاڑیوںپر مشتمل ہوگی۔

ٹیم کی قیادت تو وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد تو کر ہی رہے ہیںجبکہ ممکنہ طور پر بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق ، فخر زمان ، بابر اعظم ،محمد حفیظ ، سرفراز احمد ، شعیب ملک ، شاداب خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

مانچسٹر میں آج بارش کے امکانات موجود ہیں جس کی وجہ سے کھیل متاثر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میںمیچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ہوگا جبکہ کھیل کا باقائدہ آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔