پیپلز پارٹی اورن لیگ کی قربت حکومت پر دبائوبڑھانے کاناکام حربہ ہے،ہمایوں اخترخان

June 17, 2019

لاہور(اکنامک رپورٹر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں قربت اور ضیافتیں حکومت پردبائو بڑھانے کا ناکام حربہ ہے ،ملک کے خزانے پر ہاتھ صاف والوں کی جانب سے عوام کے حقوق کیلئے تحریک چلانے کی باتیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں ،تخفیف غربت اور احساس پروگرام کے ذریعے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا جس سے ہماری مجموعی گروتھ میں اضافہ ہوگا ۔