گھرمیں ڈکیتی،ملزم30لاکھ اور23تولےزیورات چھین کرفرار،9گاڑیاں وموٹرسائیکل بھی غائب

June 17, 2019

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5گاڑیاں اور 3موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مدثر محمود نے بتایا کہ میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک ای بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں موٹر سائیکل پر ایک لڑکا آیا اور میر ا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ شاہ خالدکالونی میں دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارافراد ابرارحسین کے گھرداخل ہوئے اورانگلینڈسے آئی اس کی بھابھی سے گن پوائنٹ پر30لاکھ روپے اور 23 تولے وزنی طلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ جہازگراؤنڈکے قریب جوتوں کی دکان سے تین ملزمان جنہوں نے چہروں پرنقاب اوڑھ رکھے تھے نقدی اورموبائل چھین کرفرارہوگئے ۔ تھانہ کینٹ نے انسپکٹر اختر علی خان کی رپورٹ پر ساجدلطیف کے خلاف ایک چیک مالیتی3لاکھ روپے ،تھانہ نیوٹاؤن نے نوید اختر ریکوری منیجر اسلام آباد فیڈ ز کی رپورٹ پر محمد عرفان کے خلاف 8کروڑ روپے کا چیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔ دریں اثناء تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن فور سے محمد سلیم کی موٹرسائیکل اے ایچ این116 چوری ہوگئی،کورال پولیس نے قمر عباس کی رپورٹ پر محسن گلستان کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا، ملزموں نے ملزمان سے دو گاڑیاں خریدیں اور نو لاکھ بیس ہزارروپے ادا کردیے، دونوں کے کاغذات بوگس پائے گئے،ملزمان نے نہ تو گاڑیاں واپس لیں اور رقم بھی دینے سے انکاری ہے۔تھانہ کوہسار پولیس نے محمد نعیم کی رپورٹ پر حامد محمود کیخلاف آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ،ملزم نے ٹریول پلازہ ٹورائرزم کمپنی میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہوئے خورد برد کیا۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔