جنوبی پنجاب کے عوام سے زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا، عثمان بزدار

June 17, 2019

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کے ازالے کا وقت آ گیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ سابق دور میں ہر سطح پر زیادتیاں روا رکھی گئیں، صوبے میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد جنوبی پنجاب کے لیے مختص کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے رقوم کسی اور مقصد کے لے استعمال نہیں کی جا سکیں گی، جبکہ مختص فنڈز کسی دوسرے منصوبے کو ٹرانسفر نہیں ہو سکیں گے،

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر ے گی، وہاں پائیدار ترقی کا سفر مکمل کیا جائے گا۔