امریکا نے آئل ٹینکر پر حملے کی نئی تصاویر جاری کردیں

June 18, 2019

امریکی فوج نے خلیج عمان میں جاپان کے تیل بردار جہاز پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے سے متعلق نئی تصاویر جاری کی ہیں۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب نہ پھٹنے والی ایک سرنگ کو ہٹا رہے ہیں۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو شواہد کی بنا پر اس حملے کا ذمے دار ایران ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے وسائل اور بارودی سرنگ ہٹانے کی مہارت بھی ظاہر کرتی ہے کہ واقعے میں ایران ملوث ہے۔

واضح رہے کہ ناروے اور جاپانی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے بحرہند کی جانب جاتے ہوئے 13 جون کو نشانہ بنایا گیا تھا۔