توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری دفاع،ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

June 19, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکوٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نےسیکرٹری دفاع ،ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جار ی کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔فضیلت بی بی نے محمد واصف خان ایڈووکیٹ کےزریعےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹاقاسم معاویہ اڈیالہ جیل میں ایک مقدمہ میں قید تھا اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جاتا تھا۔پتہ نہیں کہ بیٹا کس حال میں ہے۔اس کو نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ ہے۔