امریکا میں اربوں ڈالر کی منشیات پکڑ لی گئی

June 19, 2019

فائل فوٹو

امریکا کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی گئی جسے یورپ جانے والے بحری جہاز پر چھاپا مار کر برآمد کر لیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق فلاڈیلفیا کی بندرگاہ پر جہاز سے سولہ ٹن کوکین برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت ایک بلین ڈالر ہے ۔

فلاڈیلفیا کے اٹارنی جنرل ولیم مک سوائن نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ یہ کوکین لاکھوں افراد کی زندگیاں نگل سکتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تاریخ میں پکڑی جانے والی یہ منشیات کی سب سے بڑی کھیپ ہے ۔

کوکین سات کنٹینروں میں چھپائی گئی تھی۔بحری جہاز کے عملے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا.